بڑا بخاری کمرشل میں سیوریج لائن کی تبدیلی

سی بی سی نے بڑا بخاری کمرشل میں سیوریج لائن کی تبدیلی کے کام کا آغاز کر دیا

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم (ای آر ٹی) نے ڈی ایچ اے فیز 6 کے بڑا بخاری کمرشل ایریا میں سیوریج لائن کی تبدیلی کا کام شروع کر دیا ہے۔ سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کا عملہ کام کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے اسے تیزی سے مکمل کرنے میں مصروف ہے۔ لائن کی تبدیلی سے علاقے میں نکاسیٔ آب کے نظام کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ کے رہائشیوں کو اعلیٰ معیار کی شہری سہولیات کی فراہمی اور صاف اور صحت مند ماحول مہیا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں