پراپرٹی ٹیکس میں بڑی رعایت کا اعلان

سی بی سی نے رواں مالی سال 26-2025کے پراپرٹی ٹیکس پر 10 فیصد خصوصی رعایت کا اعلان کردیا

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) نے رواں مالی سال 26-2025کے پراپرٹی ٹیکس پر 10 فیصد خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے۔ رواں مالی سال کے ٹیکس میں یہ رعایت سی بی سی کے تمام واجبات 30 جون 2026 تک جمع کرانے کی صورت میں حاصل ہوگی۔لہٰذا کلفٹن کنٹونمنٹ کے رہائشیوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور جلد از جلد اپنے پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی یقینی بنائیں اور آئندہ سال 12 فیصد سرچارج سے بچیں۔
سی بی سی کے سی بی کیئر آفس میں پی او ایس (POS)مشین کی سہولت بھی موجود ہے جس کے ذریعے قطاروں میں لگے بغیر پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی آسانی سے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔
سی بی سی نے مالی سال 26-2025 کے ٹیکس بل جاری کر دیے ہیں۔ اگر کسی رہائشی کو بل موصول نہ ہوا ہو تو وہ برائے مہربانی سی بی سی کے ریونیو آفس سے رابطہ کرے۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ کے رہائشیوں کو اعلیٰ معیار کی شہری سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں