کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے ڈی ایچ اے فیز 4 کی 11th کمرشل اسٹریٹ میں برساتی نالے کی صفائی کے بعد مختلف مقامات سے جو کنکریٹ سلیب صفائی کے لیے ہٹائے گئے تھے ان کی جگہ نئے سلیب نصب کر دیے گئے۔
سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے سلیبوں کی تنصیب کا کام پیشہ ورانہ مہارت سے انجام دیا۔ سی بی سی کی جانب سے کلفٹن کنٹونمنٹ میں برساتی نالوں کی صفائی کا عمل جاری ہے تاکہ مون سون کی بارشوں کے دوران پانی کی فوری نکاسی کو یقینی بنایا جا سکے۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی قیادت میں کلفٹن کنٹونمنٹ کے رہائشیوں کو معیاری شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔