خیابان مسلم کی تعمیر کا آغاز

خیابان مسلم سڑک کی سطح کی کٹائی (ملنگ ورک) کا کام خیابان حافظ سے خیابان شاہین تک مکمل کرلیا گیا

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے جدید طرز کی سڑکوں کی تعمیر نو کے جاری منصوبے کے تحت خیابان مسلم پر بھی کام کا آغاز کردیا گیاہے۔ اس سلسلے میں سڑک کی سطح کی کٹائی (ملنگ ورک) کا کام خیابان حافظ سے خیابان شاہین تک مکمل کرلیا گیا ہے ۔ جبکہ دیگر اہم سڑکوں کی تعمیرِ نوبھی تیزی سے جاری ہے اور کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
اس سے قبل خیابانِ ہلال ،خیابان بادبان ، خیابان غازی،خیابان سحر، خیابانِ بدر ،صباء ایونیو، خیابانِ شہباز اور خیابانِ شاہین کی کارپیٹنگ کا کام مکمل کیا جاچکا ہے ۔جبکہ اس وقت خیابانِ محافظ پر کارپیٹنگ کی فائنل تہہ بچھائی جا رہی ہے ۔
پہلے مرحلے کی طرح سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں اس مرحلے میں بھی کام کے اعلی معیار، بروقت تکمیل اور رہائشیوں کی سہولت کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔اس منصوبے میں کارپیٹنگ کے ساتھ ساتھ فٹ پاتھوں کی تعمیر، گرین بیلٹس میں پودے لگانا، سڑکوں کی تزئین و آرائش، لین مارکنگ اور دیگر جدید تعمیراتی اقدامات بھی شامل ہیں۔
پہلے مرحلے میں پانچ مرکزی شاہراہوں جن میں خیابانِ بحریہ، خیابانِ شجاعت، 26 اسٹریٹ، خیابانِ اتحاد اور کمرشل ایونیو شامل ہیں ان پر کام مکمل کیا گیا تھا۔
رہائشیوں کی جانب سے کلفٹن کنٹونمنٹ میں جدید طرز کی سڑکوں کی تعمیر کو بہت سراہا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں