آٹھ سڑکوں کی کارپیٹنگ مکمل

سی بی سی نے خیابانِ ہلال، خیابانِ محافظ اور دیگر چھ سڑکوں کی کارپیٹنگ مکمل کرلی

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) نے سڑکوں کی تعمیر نو کے جاری منصوبے کے تحت مزید آٹھ سڑکوں کی کارپیٹنگ کا کام مکمل کرلیا ہے۔ ان سڑکوں میں خیابانِ ہلال، خیابانِ محافظ ، خیابانِ بادبان، خیابانِ سحر، خیابانِ بدر، خیابانِ شہباز ،خیابانِ شاہین اور صباء ایونیو شامل ہیں ۔
سی بی سی نے خیابان مسلم پر بھی کام کا آغاز کردیا ہے اور اس سڑک کی سطح کی کٹائی (ملنگ ورک) کا کام خیابان حافظ سے خیابان شاہین تک مکمل ہو چکا ہے۔جبکہ خیابانِ غازی کی کارپیٹنگ کے بعد اس سڑک پر لین مارکنگ اورنئے فٹ پاتھوں کی تعمیرکے ساتھ ساتھ دیگر تزئین و آرائش کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے میں کام کے اعلی معیار، بروقت تکمیل اور رہائشیوں کی سہولت کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔اس منصوبے میں کارپیٹنگ کے ساتھ ساتھ لین مارکنگ، فٹ پاتھوں کی تعمیر، گرین بیلٹس میں پودے لگانا، سڑکوں کی تزئین و آرائش اور دیگر جدید تعمیراتی اقدامات بھی شامل ہیں۔
پہلے مرحلے میں پانچ مرکزی شاہراہوں جن میں خیابانِ بحریہ، خیابانِ شجاعت، 26 اسٹریٹ، خیابانِ اتحاد اور کمرشل ایونیو شامل ہیں ان پر کام مکمل کیا گیا تھا۔
رہائشیوں کی جانب سے کلفٹن کنٹونمنٹ میں جدید طرز کی سڑکوں کی تعمیر کو بہت سراہا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں