کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کے سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک نے محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں , مجالس کے مقامات اور جلوسوں کی گزرگاہوں پر صفائی، اسٹریٹ لائٹس کی درستگی، پانی کی فراہمی ، میڈیکل اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
محرم الحرام میں انتظامات کے حوالے سے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر فوزیہ حمید نے سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک سے ملاقات کی جس میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں سی بی سی کی جانب سے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مرکز تنظیم عزاداری پاکستان کے کارکنان نے بھی سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک سے ملاقات کی جس میں محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات پر بات چیت ہوئی۔
سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک نے امام بارگاہوں, مجالس کے مقامات اور جلوسوں کی گزرگاہوں پر سی بی سی کی جانب سے صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے متعلقہ شعبہ جات کو ضروری ہدایات جاری کیں۔انھوں نے واضع کیا کہ عزاداروں کو کسی بھی قسم کی زحمت سے بچانے کے لیے سی بی سی کا عملہ چوبیس گھنٹے متحرک رہے گا۔