کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی جانب سے ڈی ایچ اے فیز 4 میں 6th گزری لین اور این لین کو ملانے والے مقام پر پیور بلاکس سے اسپیڈ بریکر تعمیر کیا جا رہا ہے تاکہ اس اہم مقام پر ٹریفک کی روانی کو محفوظ اور بہتر بنایا جا سکے۔سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم پیشہ ورانہ مہارت اور کام کےاعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے اسپیڈ بریکر کی تعمیر میں مصروف ہے۔ دیگر مقامات پر بھی اسپیڈ بریکرز تعمیر کیے جا رہے ہیں تاکہ سڑکوں پر سفر کو مزید محفوظ بنایا جا سکے۔
سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں سڑکوں کا ایک محفوظ اور جدید نظام فراہم کرنے کے لیے سی بی سی کے اقدامات جاری ہیں۔