کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے ڈی ایچ اے فیز 4 کی سیکنڈ کمرشل لین میں سیوریج لائن کی تبدیلی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کام کے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے اسے جلد از جلد مکمل کرنے میں مصروف ہے۔ سیوریج لائن کی تبدیلی کا کام 8th کمرشل اسٹریٹ سے 11th کمرشل اسٹریٹ تک انجام دیا جا رہا ہے۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی قیادت میں کلفٹن کنٹونمنٹ کے رہائشیوں کو صاف اور صحت مند ماحول اور جدید شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔