ایمرجنسی رسپانس ٹیم ان ایکشن

خیابان نشاط اور خیابان خالد میں سیوریج لائنوں کی تبدیلی کا کام جاری

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے خیابان نشاط اور خیابان خالد میں سیوریج لائنوں کی تبدیلی کا کام جاری ہے۔ سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کام کے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے اسے جلد از جلد مکمل کرنے میں مصروف ہے۔ خیابان خالد میں سیوریج لائن کی تبدیلی کا کام مین 36 اسٹریٹ میں انجام دیا جا رہا ہے۔
سیوریج لائنوں کی مرمت اور تبدیلی کا کام کلفٹن کنٹونمنٹ کے دیگر مقامات پر بھی جاری ہے۔برساتی نالوں کی صفائی اور سیوریج لائنوں کی تبدیلی سے نکاسی آب کے نظام میں مزید بہتری آئے گی اور مون سون بارشوں میں پانی کی فوری نکاسی میں مدد ملے گی۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی قیادت میں کلفٹن کنٹونمنٹ کے رہائشیوں کو صاف اور صحت مند ماحول اور جدید شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں