کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے نئی اور جدید سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے ساتھ ساتھ کلفٹن کنٹونمنٹ کی شاہراہوں اور دیگر مقامات کی تزئین و آرائش پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں مختلف بیوٹیفکیشن منصوبے کامیابی سے مکمل کیے گئے ہیں، جن میں عبدالستار ایدھی ایونیو پر 9 مقامات پر وال ڈیکور اور آرٹ ورک شامل ہیں، جبکہ ہائپر اسٹار کے داخلی مقام پر ایک خوبصورت ویلکم مونومنٹ تعمیر کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ کورنگی روڈ پر بھی ایک ویلکم مونومنٹ، ایک وال ڈیکور و آرٹ ورک، 3 جدید بس اسٹیشنز اور 15 درختوں پر لائٹنگ کے ساتھ آرٹسٹک ڈیزائن کے ذریعے سڑکوں کی خوبصورتی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ جبکہ کالا پل کی تزئین و بحالی کا کام بھی مکمل کیا گیا ہے۔ مزید برآں عیدگاہ پارک اور بخاری پارک میں جدید روشن (Illuminated) فوٹو فریمز نصب کیے گئے ہیں، جبکہ خیابان اتحاد اور خیابان حافظ پر عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے 4 جدید بس اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی قیادت میں کلفٹن کنٹونمنٹ کو مزید خوبصورت، منظم، جدید اور پرکشش بنانے کے لیے پرعزم ہے۔