سڑکوں کی بہتری کے لیے اہم اقدام

خیابان بادبان میں سڑکوں کے اطراف کرب بلاکس کی تنصیب کا کام جاری

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے خیابان بادبان، ڈی ایچ اے فیز 5 میں سڑکوں کے اطراف کرب بلاکس کی تنصیب کا کام جاری ہے۔ یہ کام اعلیٰ معیار کو یقینی بناتے ہوئے تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔
کرب بلاکس کی تنصیب سے سڑکوں کے کناروں کی مضبوطی کے ساتھ سڑکوں کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا، جبکہ ٹریفک کی منظم روانی اور پیدل چلنے والوں کے تحفظ میں بھی مدد ملے گی۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی رہنمائی میں کلفٹن کنٹونمنٹ کے رہائشیوں کو صاف، محفوظ اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں