کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے 6th کمرشل لین، ڈی ایچ اے فیز 4 میں زیرِ تعمیر سڑک کے اطراف کرب بلاکس کی تنصیب کا کام جاری ہے۔ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے اس کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا تاکہ رہائشیوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ فٹ پاتھوں کی تعمیر اور کرب بلاکس کی تنصیب سے سڑک کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا اور ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی، جبکہ پیدل چلنے والوں کی آمدورفت کو مزید محفوظ بنانے میں بھی مدد ملے گی۔
سی بی سی کی جانب سے سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی قیادت میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں جدید سڑکوں کی تعمیر اور ایک صاف، محفوظ اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔