کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے 5th کمرشل اسٹریٹ، ڈی ایچ اے فیز 4 میں سڑک کی تعمیرو مرمت کا کام جاری ہے۔ سڑک کی تعمیر میں معیار کو برقرار رکھتے ہوئے کام کو جلد از جلد مکمل کرلیا جائے گا۔سڑک کی تعمیر و مرمت میں کارپیٹنگ کے علاوہ فٹ پاتھوں کی تعمیر ، لین مارکنگ اور دیگر تزئین و آرائش کے کام بھی شامل ہیں۔سڑک کی تعمیر سے نا صرف علاقہ مکینوں کی آمدورفت میں آسانی ہوگی بلکہ اسٹریٹ کی صفائی اور اس کی خوبصورتی میں بھی مزید اضافہ ہوگا ۔
سی بی سی کی جانب سے سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت تیزی سے جاری ہے۔