کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے خیابانِ حافظ، ڈی ایچ اے فیز 6 میں فٹ پاتھوں پر پیورز اور کرب بلاکس لگانے کا کام انجام دیا جا رہا ہے۔سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم معیار کو برقرار رکھتے ہوئے تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔
فٹ پاتھوں پر پیورز کی تنصیب سے پیدل چلنے والوں کی آمدورفت میں آسانی ہوگی ، جبکہ صفائی کے عمل میں بھی بہتری آئے گی اور علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔
سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی قیادت میں سی بی سی کلفٹن کنٹونمنٹ کے مکینوں کو ایک صاف، صحت مند اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔