کالا پل پر ترقیاتی کام تیز

سی بی سی کی جانب سے کالا پل پر نئے فٹ پاتھوں کی تعمیر جاری

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے کالا پل پر نئے فٹ پاتھ تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ فٹ پاتھوں کی تعمیرِ نو سے اس اہم مقام پر پیدل چلنے والوں کو آسانی ہوگی اور پل پر صفائی کے اقدامات کو بہتر انداز میں انجام دینے میں مدد ملے گی۔کلفٹن کنٹونمنٹ کے دیگر مقامات پر بھی فٹ پاتھوں کی تعمیر و مرمت جاری ہے۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی رہنمائی میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں اعلی معیار کی شہری سہولیات کی فراہمی اور ایک صاف ، صحت مند اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں