کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے خالد شھید پارک اور کلفٹن کنٹونمنٹ کے دیگر پارکوں میں بچوں کے کھیلنے کے ایریاز کی بہتری کے ساتھ ساتھ پارکوں میں نصب بینچز اور گارڈن لائٹ پولز پر پینٹ،لائٹوں کی مرمت، ٹریکس کی ٹائلوں کی مرمت اور دیگر انجینئرنگ کے کام جاری ہیں۔سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے یہ کام انجام دے رہی ہیں۔ ان اقدامات سے پارکوں میں آنے والے شہریوں کو مزید سہولت میسر آئے گی اور پارکوں کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔اوپر دی گئی تصویر میں سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کا عملہ خالد شھید پارک میں کام میں مصروف ہے۔
سی بی سی کا عملہ پارکوں کی مناسب دیکھ بھال اور صفائی ستھرائی کے لیے ہمہ وقت مصروفِ عمل رہتا ہے تاکہ انہیں بہترین حالت میں برقرار رکھا جا سکے اور پارکوں میں آنے والوں کو صاف، خوبصورت اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں اعلیٰ معیار کی شہری سہولیات اور صاف، صحت مند اور خوشگوار ماحول کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔