کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے ڈی ایچ اے فیز 7 کی کریک لین 7 میں سڑک کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ سڑک کی کھدائی (ملنگ ورک) مکمل ہونے کے بعد اس پر کرشڈ اسٹون کی تہہ بچھائی گئی ہے ۔ اس مرحلے کے بعد اب سڑک کی کارپیٹنگ کاکام شروع کردیا گیا ہے۔اعلیٰ معیار کو یقینی بناتے ہوئے سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے میں مصروف ہے۔
سی بی سی، سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی رہنمائی میں، کلفٹن کنٹونمنٹ میں اعلیٰ معیار کی سڑکوں کی تعمیر اور رہائشیوں کو صاف، محفوظ اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔