کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے عبدالستار ایدھی ایونیو پر خیابانِ شمشیر سے خیابانِ اتحاد تک اسٹریٹ لائٹس کی بحالی کا کام مکمل کرلیا ہے جس میں نئے پولز اور جدید اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب و مرمت کے ساتھ ساتھ پولز پر پینٹ کا کام بھی شامل ہے۔مین روڈ کے ساتھ ساتھ سائیکل ٹریک پر بھی نئے پولز اور لائٹس نصب کردی گئی ہیں تاکہ رات کے وقت ٹریک کو روشن رکھا جاسکے۔عبدالستار ایدھی ایونیو اور سائیکل ٹریک پر لائٹنگ کے نظام میں بہتری سے رات کے وقت سفر کو محفوظ بنانے اور سائیکل ٹریک پر سائیکلنگ کے لیے محفوظ اور روشن ماحول فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی رہنمائی میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں صاف ستھرا اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔