خیابان سحر اسٹریٹس کی کارپیٹنگ مکمل

سی بی سی نے خیابان سحر کی 3rd اسٹریٹ اور 4th اسٹریٹ کی کارپیٹنگ مکمل کرلی

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی)نے خیابان سحر کی 3rd اسٹریٹ اور 4th اسٹریٹ کی کارپیٹنگ مکمل کرلی ہے۔ سڑکوں کی تعمیر میں پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے کارپیٹنگ کی دو تہیں یعنی بائنڈر کورس اور ویئرنگ کورس بچھائی گئی ہیں۔سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم نےتعمیر کے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے کارپیٹنگ کا عمل تیزی سے مکمل کیا ہے۔
سڑکوں کی جدید طرز پر تعمیر سے خیابان سحر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا اور صفائی کے نظام کو مزید فعال بنانے میں مدد ملے گی۔سی بی سی کی جانب سے کلفٹن کنٹونمنٹ کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی تعمیرومرمت کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں جدید سڑکوں کی تعمیر، بنیادی سہولیات کی بہتری اور صاف ستھرے اور خوشگوار ماحول کی فراہمی کے لیے مصروفِ عمل ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں