اے ایس ای فوڈ اسٹریٹ سی بی سی فوڈ کنٹرول ٹیم کا دورہ

سی بی سی کی فوڈ انسپیکشن ٹیم کا اے ایس ای فوڈ اسٹریٹ میں فوڈ آؤٹلیٹس کا معائنہ


کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی فوڈ انسپیکشن ٹیم نے اے ایس ای فوڈ اسٹریٹ میں کھانے پینے کی اشیاء کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران ٹیم نے کھانے پینے کی اشیاء اور برتنوں کی صفائی کے معیار کا جائزہ لیا۔غیر معیاری اشیاء کو فوری طور پر ضایع کیا گیا ۔
فوڈ آوٹ لیٹس کے مالکان کو ہدایت کی گئی کہ وہ فوڈ ہینڈلرز کے لیے میڈیکل سرٹیفکیٹس اور لائسنسنگ سے متعلق تمام ضروری تقاضے یقینی بنائیں۔ تمام معائنہ شدہ فوڈ آؤٹ لیٹس کو ہدایت کی گئی کہ وہ کنٹونمنٹ پیور فوڈ ایکٹ 1966 کے تحت مقرر کردہ معیاری طریقہ کار (SOPs) پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔سنگین خلاف ورزی پر بھاری جرمانے بھی عائد کئے گئے

اپنا تبصرہ لکھیں