گالف کورس روڈ نمبر 3 کی کارپیٹنگ مکمل

سی بی سی نے ڈی ایچ اے فیز 4 میں گالف کورس روڈ نمبر 3 کی کارپیٹنگ مکمل کرلی

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی)نے ڈی ایچ اے فیز 4 میں گالف کورس روڈ نمبر 3 کی کارپیٹنگ مکمل کرلی ہے۔ سڑک کی تعمیر میں پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے کارپیٹنگ کی دو تہیں یعنی بائنڈر کورس اور ویئرنگ کورس بچھائی گئی ہیں۔سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے تعمیر کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے کارپیٹنگ کا عمل تیزی سے مکمل کیا ہے۔
سڑک کی جدید طرز پر تعمیر سے علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا اور صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔سی بی سی کی جانب سے کلفٹن کنٹونمنٹ کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر سڑکوں کی تعمیرومرمت جاری ہے۔
سی بی سی کلفٹن کنٹونمنٹ میں جدید سڑکوں کی تعمیر، بنیادی سہولیات کی بہتری اور صاف ستھرے اور خوشگوار ماحول کی فراہمی کے لیے مصروفِ عمل ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں