سی بی سی سی ای او کی جشن آزادی کی تقریب میں خصوصی شرکت

سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق کی گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول ، زمزمہ، میں جشنِ آزادی کی تقریب میں خصوصی شرکت

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کے سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک نے ای سی کے گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول ، زمزمہ، میں جشنِ آزادیِ کے سلسلے میں منعقد تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے یومِ آزادیِ پاکستان کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اس اہم دن کو ملی جوش و جذبے کے ساتھ منانے پر زور دیا۔بعدازاں سی بی سی سی ای اونے اسکول کی پرچم کشائی کی تقریب میں قومی پرچم لہرایا۔
تقریب میں اسکول کے اساتذہ، طلبہ و طالبات، والدین اور دیگر شرکاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر طلبہ نے قومی ترانہ اور ملی نغمے پیش کیے اور قومی جذبے کا بھرپور اظہار کیا۔محمدعمر فاروق علی ملک نے طلبہ کے ملی جوش و جذبے کو سراہا اور مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں اسناد تقسیم کیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں