سی بی سی کے تیز رفتارکاموں کا چر چہ

منیب بٹ: سی بی سی کی جانب سے اتنی تیز رفتار ترقی پہلے کبھی نہیں دیکھی

معروف اداکار منیب بٹ نے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی ترقیاتی سرگرمیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جتنی تیزی سے سی بی سی کی جانب سے کام جاری ہیں اتنی رفتار انہوں نے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ منیب بٹ نے سی بی سی کے سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کلفٹن کنٹونمنٹ میں ترقیاتی کاموں کا کریڈٹ انہیں جاتا ہے۔
حال ہی میں سی بی سی کی جانب سے جاری کردہ نیوزلیٹر کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس میں سی بی سی کی تمام ترقیاتی کاوشوں کو بہترین انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
منیب بٹ کا کہنا تھا کہ جب کوئی اچھا کام کرے تو اس کی تعریف کرنا ہمارا فرض ہے۔ انہوں نے سی بی سی کے سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کے کلفٹن کنٹونمنٹ کے رہائشیوں کو اعلیٰ معیار کی شہری سہولیات کی فراہمی کے عزم کی تعریف کی۔
سی بی سی کی جانب سے جدید طرز کی سڑکوں کی بڑے پیمانے پر تعمیر کا کام جاری ہے جسے کلفٹن کنٹونمنٹ کے رہائشی خوب سراہ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں