جدید حاضری نظام پر آگاہی سیشن

سی بی سی کا ملازمین میں اٹینڈینس ایپ کے بارے میں آگاہی کے لیے اوپن ہاؤس سیشن کا انعقاد

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی)نے ڈی جی ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس (ایم ایل اینڈ سی) ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پر اپنے ملازمین کے لیے ایک اوپن ہاؤس سیشن کا انعقاد کیا۔ سیشن کا مقصد سی بی سی کے ملازمین کو ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز کے ملازمین کے لیے متعارف کرائی گئی جدید حاضری ایپ کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔
اوپن ہاؤس سیشن میں سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک نے سی بی سی کے ملازمین کو اٹینڈینس ایپ کی اہمیت اور اس کے درست استعمال سے آگاہ کیا، جبکہ ملازمین کے اس حوالے سے تحفظات بھی سنے اور ان کے تدارک کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک نے ملازمین پر زور دیا کہ وہ کلفٹن کنٹونمنٹ کے رہائشیوں کو اعلیٰ معیار کی شہری سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے محنت اور لگن سے کام کریں۔
اوپن ہاؤس سیشن میں ایم ایل اینڈ سی ڈیپارٹمنٹ اور سی بی سی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور ملازمین کی کارکردگی بہتر بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں