کلفٹن کنٹونمنٹ کے مکینوں کی جانب سے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جاری تعمیراتی سرگرمیوں اور سہولیات کی فراہمی میں نمایاں بہتری کو بھرپور سراہا جا رہا ہے۔ ڈی ایچ اے، بادبان فیز 7کے رہائشی محمد عمر نے سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کو لکھے اپنے خط میں ان کی بہترین حکمت عملی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہتر صفائی کے اقدامات، سڑکوں کی تعمیر نو، ٹیکسز کے مسائل کا حل، پانی کی فراہمی کے نظام میں بہتری، اور ہر شعبے میں نمایاں ترقی محسوس کی جا رہی ہے۔ انہوں نے سی بی سی کے حالیہ جاری کردہ نیوز لیٹر کی بھی تعریف کی اور سی ای او کی اعلیٰ معیار کی تعمیراتی سرگرمیوں کو سراہا۔
خیابان امیرخسرو، ڈی ایچ اے فیز 6کے رہائشی سید ساجد جمال نے اپنے خط میں اسی طرح کے حوصلہ افزا تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی بےمثال خدمات اور عزم قابلِ تعریف ہیں، اور ان کے حق میں دعا کی۔
ایک اور رہائشی سید ریحان احمد نے خیابان راحت، فیز 6 سے لکھا کہ وہ ڈی ایچ اے میں ۳۵ سال سے مقیم ہیں لیکن انھوں نے کبھی کلفٹن کنٹونمنٹ میں اتنی تیز رفتاری اور بے مثال ترقی نہیں دیکھی۔
مزید ایک رہائشی نے سی بی سی سی ای او محمد فاروق علی ملک کو اپنے خط میں لکھا کہ سڑکوں کی عمدہ تعمیر نو اور دیگر تمام ترقیاتی سرگرمیوں اور سہولیات کی فراہمی کا کریڈٹ انہیں جاتا ہے اور وہ بھرپور ستائش کے مستحق ہیں۔