سابق ایم پی اے محمد علی عزیز نے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے جاری ترقیاتی سرگرمیوں پر انتہا ئی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی اعلیٰ قیادت، بصیرت اور عزم کی تعریف کی۔
سی بی سی سی ای او کے نام اپنے ایک خط میں محمد علی عزیز نے اہم شاہراہوں کی تیزی سے جاری تعمیرِ نو کو سراہتے ہوئے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ کلفٹن کنٹونمنٹ ایک شاندار تبدیلی کی سمت رواں دواں ہے۔ حال ہی میں عمدہ میعار کی تعمیر شدہ سڑکوں پر انتہائی مہارت سے لین مارکنگ، فٹ پاتھوں کی تعمیر اور تزئین و آرائش کو ایک اعلیٰ قیادت کے تصور کی عملی شکل قرار دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ سب شہری ترقی کے اعلیٰ معیار کی واضح مثال ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے کہ عنقریب کلفٹن کنٹونمنٹ شہری ترقی اور کمال کی ایک اعلیٰ مثال بنے گا۔
محمد علی عزیز نے سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی موسم گرما کی بارشوں میں نکاسی آب کے نظام کی بہتری اور بارش کے پانی کی نکاسی کے حوالے سے اقدامات کو بھی سراہا۔