سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کے سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کو کلفٹن کنٹونمنٹ میں معیاری سڑکوں کی تعمیر پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
معروف صحافی و اینکر پرسن عامر ضیاء کے ساتھ ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں انہوں نے سی بی سی سی ای او عمر فاروق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کئی سال بعد ڈی ایچ اے میں سڑکوں کی ازسرنو تعمیر کی گئی ہے اور انہوں نے سڑکوں کے معیار کو بھی بے حد سراہا۔انھوں نے سی بی سی کی ترقیاتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کے جہاں تعریف بنتی ہے وہاں تعریف کرنی چاہیے۔