نکاسی آب کا مسئلہ حل

سی بی سی کی جانب سےمختلف مقامات پر نکاسیٔ آب کی لائنوں کی تبدیلی کا کام جاری

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے مختلف مقامات پر نکاسیٔ آب کی پرانی اور ٹوٹی ہوئی لائنوں کی تبدیلی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ جن مقامات پر معمول کی مرمت اور دیکھ بھال کے تحت نکاسیٔ آب کی لائنوں پر کام ہو رہا ہے ان میں خیابانِ ہلال، لین 17 اور پی اسٹریٹ، فیز 7 شامل ہیں۔
سی بی سی کا عملہ اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے میں مصروفِ ہے۔
سی بی سی ڈیفنس اور کلفٹن کے مکینوں کو معیاری شہری سہولیات کی فراہمی اور مسائل کے حل کیلئے دن رات مصروف عمل ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں