دیگر جاری کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن ( سی بی سی) کی سڑکوں کی تعمیر نو کے منصوبوں کی طرح، خیابانِ ہلال سڑک بھی کارپٹنگ اور مرمت کے عمل سے گذر رہی ہے، جو سی بی سی کےسی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی رہنمائی میں سخت معیار کے مطابق کی جا رہی ہے۔ اس سڑک کی مرمت سے ٹریفک کے بہاؤ میں مزید بہتری متوقع ہے۔ سی بی سی ے سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کو اعلیٰ معیار اور دیکھ بھال کے ساتھ برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔