عزم اور اعلٰی قیادت کی ایک روشن مثال

سی بی سی کا عملہ پھول پودوں کی دیکھ بھال میں مصروف

بلاشبہ پارکوں اور اسی طرح کے دیگر تفریحی مقامات کی تعمیر و ترقی ایک محنت طلب عمل ہے جس میں نہ صرف کثیر وقت اور سرمایہ درکار ہوتا ہے بلکہ مضبوط قیادت کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ تاہم ان مقامات کی دیکھ بھال اس سے کہیں زیادہ کمٹمنٹ اور عزم کا تقاضا کرتی ہے۔ اسی بلند حوصلے اور پختہ ارادے کے تحت کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کا عملہ، سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی رہنمائی میں، پارکوں، گرین بیلٹس اور دیگر عوامی مقامات کی نگہداشت میں ہمہ وقت مصروفِ عمل رہتا ہے۔ ان کوششوں کی جھلک اوپر دی گئی تصاویر میں واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے، جہاں سی بی سی کا عملہ راحت پارک، بینظیر پارک اور دیگر مقامات پر پھول پوددں کی دیکھ بھال میں مصروف نظر آتا ہے۔
اپنا تبصرہ لکھیں