راستہ بدل رہا ہے۔۔۔

سی بی سی کی جانب سے شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کا کام تیزی سے جاری

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) نے اہم سڑکوں کی کارپٹنگ اور تزئین و آرائش کا کام سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی ہدایت اور سرپرستی میں شروع کر دیا ہے، جن میں خیابانِ بحریہ، خیابانِ شجاعت، 26اسٹریٹ، خیابانِ اتحاد اور کمرشل ایونیو شامل ہیں۔ سڑکوں کی مرمت کے دوران ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو، اس بات کا خصوصی خیال رکھا جا رہا ہے۔ اعلیٰ معیار کے کام کو یقینی بنانے کے لیے جدید مشینری استعمال کی جا رہی ہے، جبکہ سی بی سی کا عملہ کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے متحرک ہے۔ جاری کارپٹنگ کا یہ عمل اگلے چند ہفتوں میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں