نعمان حبیب نے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کے دفتر کا دورہ کیا اور سی بی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عمر فاروق علی ملک سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران انہوں نے ڈیفنس اور کلفٹن کے علاقوں میں سی بی سی کے جاری ترقیاتی کاموں کی تعریف کی۔ انہوں نے ان علاقوں میں سڑکوں، نکاسیٔ آب اور دیگر شہری سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عمر فاروق علی ملک کی انتھک اور مخلصانہ کوششوں کو بھی سراہا۔ ملاقات کے دوران ڈیفنس اور کلفٹن میں سی بی سی کی جانب سے جاری سماجی اور فلاحی بہبود کے منصوبوں پر بھی بات ہوئی۔