ای ار ٹی کا فوری ایکشن

ڈیفنس فیز 2 ایکسٹینشن میں سیوریج لائن کی مرمت

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم (ای آر ٹی) کی جانب سے رہائشیوں کے مسائل کے فوری حل کی کوششیں جاری ہیں۔ ای آر ٹی نے ڈیفنس فیز 2 ایکسٹینشن کی تھرڈ سن سیٹ اسٹریٹ میں نکاسیٔ آب کی لائن کی مرمت کا کام انجام دیا۔

علاوہ ازیں، کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی جانب سے ڈیفنس فیز 6 میں اتحاد کمرشل کی تھرڈ لین، بالمقابل چھٹی لین، پر نکاسیٔ آب کی لائن کی تبدیلی کا کام جاری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں