مشہور فنکارہ، ماڈل اور ٹی وی ہوسٹ سعدیہ امام نے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) آفس کا دورہ کیا اور سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سی بی سی کے فلاح و بہبود کے منصوبے اور ترقیاتی سرگرمیاں زیر بحث آئیں۔ سعدیہ امام نے جدید شہری سہولیات کی فراہمی کیلئے سی بی سی کی کوششوں کو سراہا۔