اداکار منیب بٹ، جو ڈرامہ شائقین میں ایک معروف نام ہیں اور متعدد ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں شاندار پرفارمنس دے چکے ہیں، نے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کے دفتر کا دورہ کیا۔
اپنی ملاقات کے دوران سی بی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عمر فاروق علی ملک سےانہوں نے سی بی سی کے مختلف سماجی اور فلاحی اقدامات کے ساتھ ساتھ کلفٹن اور ڈیفنس میں جاری سڑکوں کی تعمیر نواور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات کی۔
منیب بٹ نے سی بی سی کی کوششوں کی بھرپور تعریف کی اور رہائشیوں کے لیے اعلی معیار زندگی یقینی بنانے میں سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی بصیرت اور قیادت کو سراہا۔