پارکس میں دیومالائی مناظر

ڈیفنس،کلفٹن کے پارکس بہار کے رنگوں کو اپنے اندر سمیٹنے لگے

جیسے جیسے موسم تبدیل ہو رہا ہے اور بہار اپنے رنگ بکھیر رہی ہے، ڈیفنس اور کلفٹن کے پارکس بھی اس تبدیلی کو اپنے اندر سمیٹ رہے ہیں۔ ترہاں ترہاں کے رنگ برنگے پھول اور پودے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے زیر انتظام پارکس کی پرسکون اور خوشگوار فضا کو اور بھی دلکش اور روح پرور بنا رہے ہیں۔
لیکن یہ سب خود بخود نہیں ہو رہا؛ اس کے پیچھے سی بی سی کی، اپنے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں، محنت و لگن اور بلند عزم کارفرما ہے۔
اسی طرح کا ایک دلکش منظر آپ کو اسلامک چیمبر پارک میں نظر آتا ہے، جہاں پھولوں کی کیاریوں اور درختوں کو اس طرح سے مہارت سے تراشا گیا ہے کہ وہ آرٹ کا ایک حسین نمونہ پیش کرتے ہیں۔
ہلال پارک بھی اس وقت اپنے جوبن پر ہے، جہاں دلکش رنگوں کے پھول ایک دیومالائی منظر پیش کر رہے ہیں۔
سی بی سی کا باغبانی کا شعبہ ڈیفنس اور کلفٹن کو سرسبز اور ماحول دوست بنانے میں ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں