ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس (ML&C) کے 16ویں اسپیشل ٹریننگ پروگرام (52ویں کامن ٹریننگ پروگرام) کے پروبیشنری افسران نے اپنا کنٹری اسٹڈی ٹور کراچی ریجن میں کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا، جو 12 اکتوبر سے 16 اکتوبر 2025ء تک جاری رہا۔
دورے کے دوران کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (CBC) آمد پر چیف ایگزیکٹو آفیسر سی بی سی محمد عمر فاروق علی ملک اور ڈائریکٹر کراچی ریجن تنویر اشرف نے وفد کا پُرتپاک استقبال کیا۔
سی ای او سی بی سی اور ڈائریکٹر کراچی ریجن نے افسران کو کنٹونمنٹ بورڈ کے ڈھانچے، انتظامی امور اور خدمات کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
پروبیشنری افسران نے سی بی سی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا، جہاں انہیں ادارے کی موثر شہری انتظامی حکمتِ عملی، عوامی خدمات کی فراہمی، اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔
ڈائریکٹر کراچی ریجن تنویر اشرف نے وفد کو بتایا کہ کس طرح کنٹونمنٹ بورڈز شہریوں کو سہولیات کی فراہمی میں شفافیت، خدمت اور جدید انتظامی اصولوں کو مقدم رکھتے ہیں۔
دورے کے دوران وفد نے چیف سیکرٹری سندھ، کمشنر کراچی، ڈائریکٹر جنرل کے ڈبلیو ایس بی (KWSB)، ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے (SBCA)، ملٹری اسٹیٹ آفیسر کلفٹن، اور سی ای او سی بی سی سے بھی ملاقاتیں کیں۔
ان ملاقاتوں کے دوران افسران کو مختلف سرکاری محکموں کے انتظامی ڈھانچے، اشتراکِ عمل، اور شہری ترقی کے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
اس اسٹڈی ٹور نے پروبیشنری افسران کو شہری، ریگولیٹری اور دفاعی اداروں کے باہمی تعاون کے نظام کو قریب سے سمجھنے کا موقع فراہم کیا۔
دورے کے اختتام پر سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن محمد عمر فاروق علی ملک نے وفد کو یادگاری شیلڈ پیش کی اور ان کی پیشہ ورانہ لگن اور ذمہ داری کو سراہا۔ انہوں نے افسران کو مستقبل میں بھی اپنے فرائض ایمانداری، نظم و ضبط اور خلوصِ نیت کے ساتھ انجام دینے کی تلقین کی۔