چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO)کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (CBC) کی خصوصی ہدایات پر، CBC کی فوڈ کنٹرول ٹیم نے کھڈامارکیٹ، فیز۔V میں واقع مختلف ریستورانوں اور فوڈ آؤٹ لیٹس کا تفصیلی معائنہ کیا۔ یہ معائنہ CBC کے مقرر کردہ فوڈ سیفٹی اور صفائی کے معیارات (SOPs) کے مطابق کیا گیا۔
فوڈ کنٹرول ٹیم نے معائنے کے دوران کھانے پینے کی اشیاء کے معیار، صفائی ستھرائی، برتنوں کی حالت اور عمومی حفظانِ صحت کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا، نیز کنٹونمنٹ پیور فوڈ ایکٹ 1966 کے تحت عملدرآمد کی صورتحال کا بھی معائنہ کیا۔
اہم مشاہدات:
1. متعدد فوڈ آؤٹ لیٹس پر صفائی کے ناقص انتظامات، گندے برتنوں کا استعمال اور غیر معیاری کھانے کی تیاری کے طریقے پائے گئے۔ اس کے علاوہ ایکسپائر شدہ اشیاء خور و نوش برآمد ہوئیں جنہیں موقع پر ہی ضائع کر دیا گیا۔
2. کئی فوڈ پوائنٹس بغیر CBC فوڈ ٹریڈ لائسنس کے کاروبار کرتے پائے گئے، جبکہ بعض فوڈ ہینڈلرز کے پاس میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ موجود نہیں تھے جو کہ لازمی قانونی تقاضا ہے۔
3. تمام ریستوران اور فوڈ آؤٹ لیٹس کے مالکان کو ہدایت کی گئی کہ وہ فوری طور پر اپنے فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس حاصل کریں اور CBC سے فوڈ ٹریڈ لائسنس کے لیے درخواست دیں تاکہ کینٹونمنٹ پیور فوڈ ایکٹ 1966 اور CBC کے SOPs پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔
4. حفظانِ صحت کی خلاف ورزیوں، ایکسپائر شدہ اشیاء کی موجودگی اور لائسنس نہ رکھنے پر کینٹونمنٹ پیور فوڈ ایکٹ 1966 کے تحت جرمانے عائد کیے گئے۔
کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن عوام کی صحت و تحفظ کو اولین ترجیح دیتا ہے اور اس سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ CBC کی فوڈ کنٹرول ٹیم باقاعدگی سے معائنہ جاری رکھے گی تاکہ تمام فوڈ آؤٹ لیٹس میں صفائی، معیاری کھانے، اور فوڈ سیفٹی کے اصولوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔