سی بی سی نے فیز VIII، ذوالفقار ایونیو میں اسٹریٹ لائٹس کے مسائل کا مؤثر حل یقینی بنایا

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (CBC) عوامی خدمت اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے عزم کو جاری رکھتے ہوئے فیز VIII، ذوالفقار ایونیو میں اسٹریٹ لائٹس کی مرمت اور بحالی کا کام کامیابی سے مکمل کر چکا ہے۔

سی بی سی ممبر اور علاقہ مکینوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات اور تجاویز پر فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ عملے کو موقع پر روانہ کیا گیا، جس نے تمام غیر فعال اسٹریٹ لائٹس کی مرمت مکمل کر لی۔ اس اقدام سے علاقے میں روشنی، حفاظت اور عوامی سہولت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

سی بی سی عوامی تعاون اور بر وقت آگاہی کو سراہتا ہے اور شہریوں کے لیے ایک روشن، محفوظ اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں