کھیل اور سیروتفریح ایک ہی جگہ پر

کلفٹن بلاک 8 کا سی بی سی پارک اینڈ پلے گراؤنڈ صحت وسکون کے خوائش مند افراد کے لیے نعمت سے کم نہیں

شہر کے آلودہ اور ہلچل بھرے ماحول میں کلفٹن کنٹونمنٹ کے خوبصورت پارکس صحت وسکون کے خوائش مند افراد کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہیں۔ یہاں کے رہائشی اپنے فارغ وقت میں قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہیں، چاہے وہ صبح کی چہل قدمی ہو یا شام کی سیر۔ پارکس کا سرسبز اور صاف ستھرا ماحول ایک خوشگوار اور صحت مند احساس فراہم کرتا ہے۔
پارکس کی روزمرہ دیکھ بھال کے لیے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کا عملہ اپنے سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی رہنمائٰی میں ہر وقت مصروف رہتا ہے۔
کلفٹن کنٹونمنٹ میں ایسے پارکس بھی موجود ہیں جہاں وسیع پلے گراؤنڈ اور دیگر سہولیات بھی دستیاب ہیں۔ انہی میں سے ایک نمایاں پارک کلفٹن بلاک 8 کا “سی بی سی پارک اینڈ پلے گراؤنڈ” ہے، جو اپنی خوبصورتی میں منفرد ہے۔ یہاں بہترین واکنگ ٹریک کے ساتھ لیڈیز اور جینٹس جم اور ایک کشادہ فٹبال گراؤنڈ بھی موجود ہے۔
پارک کے ساتھ ایک جدید طرز کا خوبصورت پارکنگ ایریا بھی قائم ہے جو آنے والوں کو محفوظ اور صاف پارکنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ پارک کا داخلی راستہ رنگ برنگے پیور بلاکس اور دلکش پھول پودوں سے سجایا گیا ہے جو آنے والوں کو خوشگوار اور دلکش منظر پیش کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں