کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) نے کراچی ریجن اسپورٹس کمپیٹیشن 2026 کے فٹبال کے مقابلوں میں شاندار کامیابی حاصل کرلی۔ سی بی سی کی ٹیم نے کنٹونمنٹ بورڈ فیصل (سی بی ایف) کو فائنل میں پندرہ-صفر سے شکست دے دی۔
سی بی سی کی ٹیم کا میچ کے آغاز سے ہی پلڑا بھاری رہا اورسی بی سی کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کے خلاف پندرہ گول اسکور کیے، جبکہ سی بی ایف کی ٹیم اپنی پوری کوشش کے باوجود ایک بھی گول کرنے میں ناکام رہی۔
سی بی سی کی ایڈیشنل سی ای او سمینہ شبیر، جو کہ کراچی ریجن اسپورٹس کمپیٹیشن کی فوکل پرسن بھی ہیں، وہ بھی فائنل میچ کے موقع پرموجود تھیں۔
کراچی ریجن اسپورٹس کمپیٹیشن 2026 ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے منعقد کروایا جا رہا ہے، جس میں کراچی ریجن کے کنٹونمنٹس کی ٹیمیں بھرپور حصہ لے رہی ہیں۔ فٹبال کے علاوہ کرکٹ، اسنوکر، شطرنج، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور ٹگ آف وار کے مقابلے بھی ٹورنامنٹ کے تحت جاری ہیں۔
سی بی سی کی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں کھیلوں کے فروغ کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں سی بی سی کھیل کے میدانوں کی اچھی دیکھ بھال اور کھلاڑیوں کو کھیل کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑ تی۔