سی بی سی پھر سے فاتح قرار

سی بی سی کی سی بی ایم کو کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں9 رنز سے شکست

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد کنٹونمنٹ بورڈ ملیر (سی بی ایم) کو کرکٹ کے مقابلوں کے فائنل میں9 رنز سے شکست دے دی۔ میچ کا انعقاد کراچی ریجن اسپورٹس کمپیٹیشن 2026 کے تحت سی بی ایم کے ملیر کینٹ کرکٹ گراؤنڈ میں ہوا۔ جس میں سی بی سی کے بیٹسمین سعید نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور مین آف دی میچ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
آٹھ اوورز کے میچ میں سی بی سی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور تین وکٹوں کے نقصان پر سی بی ایم کو 128 رنز کا ایک مشکل ہدف دیا ۔سی بی ایم، سی بی سی کی شاندار بالنگ کے سامنے ہدف پورا کرنے میں ناکام رہی۔
کنٹونمنٹ بورڈ فیصل کے ایڈیشنل سی ای او ضمیر حسین، جو کہ کراچی ریجن اسپورٹس کمپیٹیشن کے فوکل پرسن بھی ہیں، وہ بھی میچ کے موقع پر موجود تھے۔
کراچی ریجن اسپورٹس کمپیٹیشن 2026 ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے منعقد کروایا جا رہا ہے، جس میں کراچی ریجن کے کنٹونمنٹس کی ٹیمیں بھرپور حصہ لے رہی ہیں۔ کرکٹ کے علاوہ فٹبال، اسنوکر، شطرنج، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور ٹگ آف وار کے مقابلے بھی ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں۔ ایک دن قبل سی بی سی کی فٹبال ٹیم کنٹونمنٹ بورڈ فیصل کے خلاف فائنل میں شاندار کامیابی حاصل کر چکی ہے۔
سی بی سی کی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں کھیلوں کے فروغ کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں سی بی سی کھیل کے میدانوں کی اچھی دیکھ بھال اور کھلاڑیوں کو کھیل کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑ تی۔

اپنا تبصرہ لکھیں