کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے عبدالستار ایدھی ایونیو پر خیابان شمشیر سے ای اسٹریٹ، ڈی ایچ اے فیز 5 ایکسٹینشن، تک سڑک کی تعمیر و مرمت کا کام جاری ہے۔
اس اہم سڑک کی مرمت، جو مختلف اہم سڑکوں کو ملاتی ہے، ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری اور ماحول کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔
سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں سی بی سی کی جانب سے کلفٹن کنٹونمنٹ میں بڑے پیمانے پر سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور تعمیر نو کا کام جاری ہے۔