کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) نے رہائشیوں کو بارشوں میں گھر اور دفتر میں اور ڈرائیونگ کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔
احتیاطی تدابیر جو بارش میں آپ کو محفوظ رکھنے میں مدر کر سکتی ہیں ان میں بارش کے دوران ڈور بیل استعمال نہ کرنا، ہوم اپلائنسز کی صفائی یا سروس سے پہلے بجلی کا کنکشن منقطع کرنا، لوہے کی سیڑھیوں اور پائپوں کو بجلی کے تاروں سے دور رکھنا، اپنے پالتو جانوروں کو کھمبوں اور تاروں سے باندھنے سے گریز کرنا اور بجلی کے کھمبوں اور ٹرانسفارمرز سے دور رہنا شامل ہے۔ اس کے علاوہ کھلے مین ہولز سے بھی احتیاط برتنا ضروری ہے۔
اسی طرح ڈرائیونگ کے دوران گاڑی آہستہ چلانا اور بریک لگاتے وقت احتیاط کرنا چاہیے۔ اس کے ساتھ ساتھ گاڑی کو کمزور دیواروں، بجلی کے کھمبوں اور دیگر خطرناک جگہوں کے قریب پارک کرنے سے گریز کرنا بھی ضروری ہے۔
اس کے علاوہ بارش کے موسم میں بیماریوں سے بچنے کے لیے ابلے ہوئے یا فلٹر شدہ پانی کا استعمال بھی نہایت ضروری ہے۔