کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے خیابان بدر ، لین 4 میں سڑک کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ہے۔ سڑک کی تعمیر نومیں معیار کو برقرار رکھتے ہوئے کام کو جلد از جلد مکمل کرلیا جائے گا۔سڑک کی تعمیر میں کارپیٹنگ کے علاوہ فٹ پاتھوں کی تعمیر ، لین مارکنگ اور دیگر تزئین و آرائش کے کام بھی شامل ہیں۔سڑک کی تعمیر سے نا صرف علاقہ مکینوں کی آمدورفت میں آسانی ہوگی بلکہ لین کی صفائی اور اس کی خوبصورتی میں بھی مزید اضافہ ہوگا ۔ اوپر دی گئی تصویر میں سڑک پر کرشڈ اسٹون کی تہہ بچھائی جا رہی ہے۔
سی بی سی کی جانب سے سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت تیزی سے جاری ہے۔