کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے خیابانِ غازی پر کارپیٹنگ کاکام مکمل کرلیا ہے۔ اس اہم سڑک کی تعمیر نو سے ٹریفک کے بہاؤ میں مزید بہتری آئے گی۔
سی بی سی کی جانب سے مختلف اہم شاہراہوں کی تعمیر نو کا کام تیزی سےتکمیل کی جانب بڑہ رہا ہے۔حال ہی میں سی بی سی نے خیابانِ سحر، خیابانِ بدر ، خیابانِ شاہین،خیابانِ شہباز اورصباء ایونیو کی کارپیٹنگ کا کام مکمل کرلیا ہے۔ جبکہ دیگر سڑکیں جن پر اس وقت کارپیٹنگ کی فائنل تہہ بچھائی جا رہی ہے ان میں خیابانِ بادبانِ ، خیابانِ ہلال اور خیابانِ محافظ شامل ہیں۔
پہلے مرحلے کی طرح سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں اس مرحلے میں بھی کام کے اعلی معیار، بروقت تکمیل اور رہائشیوں کی سہولت کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔ یہ منصوبہ صرف کارپیٹنگ تک محدود نہیں ہے اس میں فٹ پاتھوں کی تعمیر، گرین بیلٹس میں پودے لگانا، سڑکوں کی تزئین و آرائش، لین مارکنگ اور دیگر جدید تعمیراتی اقدامات بھی شامل ہیں۔
پہلے مرحلے میں پانچ مرکزی شاہراہوں جن میں خیابانِ بحریہ، خیابانِ شجاعت، 26 اسٹریٹ، خیابانِ اتحاد اور کمرشل ایونیو شامل ہیں ان پر کام مکمل کیا گیا تھا۔
رہائشیوں کی جانب سے کلفٹن کنٹونمنٹ میں جدید طرز کی سڑکوں کی تعمیر کو بہت سراہا جا رہا ہے۔