سی بی سی طوفانی بارشوں کے بعد تیزی سے پانی کی نکاسی اور گرے ہوئے درختوں کو ہٹانے کا کام کرر ہے ہیں
کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن(سی بی سی) طوفانی بارشوں سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہا ہے۔
سی بی سی کی رین ایمرجنسی ٹیم سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں بارش کے پانی کی نکاسی اور مختلف سڑکوں اور گلیوں سے گرے ہوئے درختوں کو ہٹانے کا کام گزشتہ رات سے ہی تیزی سے انجام دے رہی ہے۔ اس سلسلے میں رہائشیوں کی شکایات پر بھی فوری کارروائی کی جا رہی ہے۔
سی بی سی میں رین ایمرجنسی نافذ ہے اور سی بی سی کا عملہ رہائشیوں کی شکایات کو فوری حل کرنے میں مصروف ہے۔ رہائشیوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ عملے سے تعاون کریں اور بارش کے حوالے سے کسی بھی شکایت کے لیے سی بی سی سے رابطہ کریں۔


