کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) نے اس ہفتے کے دوران کراچی میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر مؤثر اقدامات کیے ہیں اور کلفٹن کنٹونمنٹ کے رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاط کریں اور بارش میں بجلی کے کھمبوں اور دیگر خطرے والے مقامات سے دور رہیں۔
رہائشی بارش سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت کے حل کے لیے اپنے ایریا کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے ہیڈ یا سی بی سی ورچوئل آفس 24/7 سے کسی بھی وقت رابطہ کر سکتے ہیں۔سی بی کیئر ایپ کے ذریعے بھی شکایت کی جا سکتی ہے۔ شکایت حل نہ ہونے کی صورت میں یا کسی تجویز کے لیے سی بی سی سی ای او سے ان کے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ (03141119150)
سی بی سی میں رین ایمرجنسی نافذ ہے اور سی بی سی کا عملہ سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی رہنمائی میں بارشوں میں پانی کی فوری نکاسی اور رہائشیوں کی شکایات پر فوری عمل درآمد کے لیے تیار ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں میں 25 اور 26 مارچ اور 28 اور 29 مارچ کے دوران تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔