ڈی ایچ اے میں برساتی نالوں کی صفائی

ڈی ایچ اے فیز 4 میں برساتی نالے کی صفائی, کنکریٹ سلیبوں کی تبدیلی کا کام جاری

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے 11th کمرشل اسٹریٹ ، ڈی ایچ اے فیز 4 میں برساتی نالے کی صفائی کا کام جاری ہے۔ سی بی سی کا عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ نالے کی صفائی اور کنکریٹ سلیبوں کی تبدیلی میں مصروف ہے۔ بارش کے پانی کی فوری نکاسی میں برساتی نالوں کی اہمیت کے پیش نظر سی بی سی کی جانب سے نالوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے تاکہ بارش کی صورت میں کہیں پانی کھڑا نہ ہو۔

اپنا تبصرہ لکھیں