ایمرجنسی رسپانس ٹیم ان ایکشن

ڈی ایچ اے فیز 4 میں سیوریج لائن بچھانے کا کام جاری

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے ڈی ایچ اے فیز 4 کی 9th کمرشل اسٹریٹ پر نئی سیوریج لائن بچھانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔
سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے پیشہ ورانہ انداز میں اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔
اس نئی سیوریج لائن کی تنصیب سے علاقے کے نکاسیٔ آب کے نظام میں مزید بہتری آئے گی، جبکہ مون سون کی بارشوں کے دوران بارش کے پانی کی بروقت اور مؤثر نکاسی میں بھی نمایاں مدد ملے گی۔ سی بی سی کی جانب سے کلفٹن کنٹونمنٹ کے مختلف مقامات پر سیوریج لائنوں کی تبدیلی کا کام انجام دیا جارہا ہے۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی قیادت میں کلفٹن کنٹونمنٹ کے رہائشیوں کو معیاری شہری سہولیات کی فراہمی اور بنیادی انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے مسلسل اقدامات کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں